لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک کے والد اپنے بیٹے کو بھارت کیخلاف سیریز میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے عدالت کے ذریعے علاقے سے رات کا کرفیو ہٹانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہیری بروک کے والد نے بریڈ فورڈ کے مجسٹریٹ کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ علاقے میں رات میں لگائے گئے کرفیو کو ہٹایا جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کو بھارت کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتا براہ راست دیکھ سکیں۔