فیصل آباد: گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ، فائنل میں کھلاڑی جھگڑ پڑے

Jan 21, 2017

لاہور +فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس+نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے اقبال سٹڈیم میں گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان دنگل ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور گتھم گتھا ہو گئے۔ ایک دوسرے پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کی گئی تاہم کوچ اور ریفریوں نے کھلاڑیوں میں بیچ بچائو کرایا جھگڑا شیر پنجاب اور ڈھلوں کلب کے درمیان ہوا۔تیسرا لائلپور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ڈھلوں کبڈی کلب نے جیت لیا جس نے اپنی مدمقابل شیرپنجاب کبڈی کلب کی ٹیم کو 38کے مقابلے میں 44پوائنٹس سے شکست دی۔

مزیدخبریں