لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے پلاننگ اینڈ ڈیوپلمنٹ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجا کی سفارش پر ہاکی کی پرموشن کے لیے 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ بریگیڈئر مسرت اﷲ کمیٹی کے کنوینئر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن شہباز احمد سینئر، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ، سابق اولمپیئن شہناز شیخ، اولمپیئن دانش کلیم، ڈاکٹر محمد عاطف، اولمپیئن توقیر ڈار، مسز بینش حیات اور ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب ممبر و سیکرٹری کیمٹی ہونگے۔ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ صوبے سے قومی کھیل کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر، کمپرہینسو ایکٹیوٹی پلان، کوچز کے معیار میں اضافہ کے لیے ٹریننگ میکانزم اور تمام اقدامات کو چیک رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام واضع کرنا ہے۔