یونس خان کی برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانی چز سے لیاری سٹیڈیم میں ملاقات

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ فٹبال سے سے مجھے محبت ہے یہ دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے وہ پیپلزاسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال سٹیڈیم میں برازیلین فٹبال کوچ ریومیلڈو کے ہمراہ نو عمر گرلز بوائز فٹبالرز کی تربیتی سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ یونس خان نے کہا کہ فٹبال ورلڈ وائیڈ گیم ہے مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے میری فٹنس بھی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال اور کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ10 ہزاررنز کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد میں مستقبل کے بارے میں سوچوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان مصباح الحق ہوں‘ اظہر یا حفیظ میرا تعاون سب کو حاصل رہے گا۔ یونس خان فائونڈیشن پبلک سکول کے فائونڈیشن سوکر اکیڈمی کی دعوت پر آئے۔ برازیلین فٹبال کوچ ریو میلڈو کے ہمراہ جب پیپلز پلے گرائونڈ پر پہنچے تو لیاری کے کمسن فٹبالز نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا برازیلین کوچ نے 25 گرلز اور25 سے زائد انڈر18 فٹبالرزکو تقریباً 3 گھنٹے تک فٹبال کی جدید ٹیکنکس سے آگاہ کیا اس موقع پر یونس خان نے فٹبالرز کو کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے فٹبال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یونس خان نے کہا کہ برازیلین کوچ پاکستانی بچوں کو فٹبال سکھائیں میں برازیل میں کرکٹ سکھائوں گا، ریٹائرمنٹ کے بعد کوشش ہوگی کہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے یہ بھی کام کروں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...