پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداددہشتگردی پشاور پولیس نے کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشت گردو ں کوگرفتارکرلیاہے جو شہر میں تنظیم کے نا م کے پمفلٹ تقسیم کر تے اور پا کستان کی سا کھ کو نقصا ن پہنچا نے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں گرفتار شدت پسندوں کے قبضے سے پمفلٹ بر آمد کر لئے گئے اور مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا گیا کا ﺅ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو اطلاع ملی کہ چند مشکو ک افراد پشاور کے نو احی علا قے ریگی میں پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی پولیس نے کا رروا ئی کر تے ہو ئے ملزم حا جی رحما ن ولد ارما ن شاہ سکنہ تیرا ہ خیبر ایجنسی حال ار مڑ پا یا ن پشاور ، دا ﺅ د خان ولد محصو ل خان سکنہ لنڈی کو تل خیبر ایجنسی اور جمیل الرحما ن عر ف قا ری ولد گلا ب شیر سکنہ ریگی پشاور کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے کالعدم تنظیم کے نا م کے پمفلٹ بر آمد کر لی سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تینو ں ملزمو ں کا تعلق کا لعدم تنظیم سے ہے جس کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔