امریکہ میں نئے صدر کی آمد پر عالمی رہنماﺅں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روس کے وزیراعظم دمتری میدوی دوف نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہے۔ جرمنی کے وائس چانسلر سگر گیبریل نے ایک انٹرویو میں کہا جرمنی اور یورپ کو مشکل وقت کیلئے تیار اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہئیے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے پیغام میں کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ میکیسیکو کے صدر ایزیک پینا نیٹو نے کہا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرودو نے امریکہ کے پینتالیس ویں صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے وہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور جانتے ہیں کہ مکمل تعاون کے نتائج کیا ہوں گے۔
عالمی رہنما