کراچی(اسٹاف رپو رٹر )صدر مملکت ممنون حسین نے انجمن ترقی اردو کے تعمیراتی منصوبے اردو باغ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے سے نوجوان طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو گا اور وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکیں گے ۔ اس موقع پر میئر کراچی محمد وسیم اختر، صدر انجمن ترقی اردو ذوالقرنین حیدر جمیل اور معتمد انجمن ترقی اردو فاطمہ حسن بھی موجود تھیں ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ اردو باغ محض ایک عمارت یا تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا تسلسل اور اِس تحریک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہے جس کا تعلق پاکستان کی نظریاتی شناخت اور اس کی ترقی و خوشحالی سے ہے۔انھوں نے کہا کہ قومیں اپنی زبان، تاریخ، ثقافتی ورثے ، بودوباش اور تہذیب سے پہچانی جاتی ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ اہمیت زبان کو حاصل ہے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اردو باغ کی تعمیر کے بعد اس تحریک کو