کراچی(خصوصی رپورٹر)یہود و ہنود کا اشتراک مسلمانانِ پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھاری بھر کم وفد کے ساتھ نیتن یاہو کا بھارت آنا اور وہاں چھ روز تک قیام کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ عرب میں اپنے مخالفین کو بچھاڑنے کے بعد ایٹمی پاکستان کی طرف رخ کیے ہوئے ہیں اور وہ اس حوالہ سے بھارت کے ساتھ مل کر کوئی عملی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ پارلیمنٹ کے بارے میں ہمارے بعض سیاست دانوں نے غیر محتاط زبان استعمال کی ہے جو اُنہیں زیب نہیں دیتی تھی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پارلیمنٹ کی کارکردگی کسی بھی سطح پر ایسی ہے کہ اُس کی ستائش کی جا سکے؟ اس پارلیمنٹ نے ختم نبوت کے حوالے سے مسلمانوں کے متفقہ موقف کو متنازع بنایا۔
یہود و ہنود کا اشتراک مسلمانانِ پاکستان کیلئے تشویشناک ہے، حافظ عاکف سعید
Jan 21, 2018