خانیوال(نامہ نگار) علماءاور مشائخ ہی امت کے اتحاد کو یقینی بناسکتے ہیں اور ان حالات میں اتحاد امت سے پاکستان کی بقاءہے ان خیالات کا اظہار صدر مشائخ عظام جماعت ِ اسلامی پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے عشائیہ میں مشائخ اور علماءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ بزرگان دین اور صوفیاءکرام کی محنت سے اس سرزمین پر دین اسلام کی ترویج ہوئی اور صوفیاءکرام کی ان تھک محنتوں سے ہی اسلام اس برصغیر پاک و ہند میں پھیلا اور آج بھی انہی صوفیا ءکرام کے سجادہ نشین اس کام کو لے کر آگے بڑھیں اور پاکستان کے استحکام اور بقاءکےلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر صاحبزادہ عزیزالرحمن حامدی، مولانا عباس اختر،شیخ محمد اکمل، مفتی خالد محمود ازہر،قاری محمد اسلم زاہد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے جذبہ کی تحسین کی اور کہا کہ ہم ہر لحاظ سے تعاون کےلئے تیار ہیں ذمہ داران کے ساتھ خصوصی نشست میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ جماعت ِا سلامی ہی اتحاد امت کی داعی ہے اور صوفیاءکرام کے پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی دعوت کو پھیلائیں اس سے ہی پاکستان کا استحکام اور بقاءوابستہ ہے۔