پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں میں ہمت ہے تو تحرےک عدم اعتماد لائیں وزیراعظم

دریاخان( نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کلورکوٹ ڈیرہ پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کلورکوٹ میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے میں ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں جو لعنت بھیجنے کی سیاست کر رہے ہیں وہ اسمبلی میں آئیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں ۔ ان میں جرا¾ت ہے تو وہ اپنی صوبائی اسمبلیوں کو کیوںنہیں توڑتے ۔ انہوں نے اس پارلیمنٹ کولعنت کیا ہے جو آئین وقانون کی محافظ اور عوام کے اعتماد کی مظہر ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ایک سیکنڈ پہلے اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور قوم کی خدمت اپنی معیاد تک کرتے رہیں گے مال روڈپر تقاریر کرنے والے زیادہ جبکہ سننے والے کم تھے ہمیں کبھی دھرنوں اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھا موجودہ حکومت نے وہ کام کیا جو 65برسوں میں نہیں ہوسکا۔ نوازشریف شرافت اور عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیںجو قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں مسلم لیگ ن کو قوم نے 2013میں جو مینڈیٹ دیا اس میں سرخرو ہیں اور کوئی شرمندگی نہیں2018میں بھی اپنی کارکردگی اور خدمت پر قوم سے اعتماد اور واضح مینڈیٹ ملے گا جس کا ثبوت کلورکوٹ کا جلسہ ہے ضلع بھکر کے لئے ہیلتھ کارڈ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات میسر ہوں گی جو میاں محمد نواز شریف کی سوچ اور عوامی خدمت کا ویژن ہے اس کا دائرہ کار گلگت بلتستان،آزاد جموں و کشمیر اور پورے پاکستان تک پھیلا دیا جائے گاہم باتیں نہیں عملی کام کرتے ہیں مخالفین ہمارے کام کی طرز پر منصوبے بنانے کا اعلان کرتے ہیں جو صرف اعلان رہ جاتے ہیں20سال پہلے میاں نواز شریف نے کلورکوٹ کے عوام سے پل کا وعدہ کیا جس کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورا کیا اس کے علاوہ کسی دوسری اور آمرانہ حکومت نے نہیں کیا دریاخان اور کلورکوت کے لئے گیس،تھل یونیورسٹی کے قیام اور این اے 73کے لئے ایک ارب روپے کے فندز کا بھی اعلان کرتا ہوں یہ تمام منصوبے الیکشن سے پہلے مکمل ہو جائیں گے کلورکوٹ پل پر سات ارب روپے کی لاگت آئےگی عوام ہاتھ اتھاکر ساتھ دے کہ 2018میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائے تاکہ تعمیروترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہ سکے۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل نے جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا عمل کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت اس جذبہ سے سرشار ہو کر قوم کی خدمت کر رہی ہے آج ضلع بھکر کے عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا¾ ایک تحفہ ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوسکیں گے 26اضلاع کے بعد اس کو پورے پاکستان میں اجرا¾ کر دیا جائے گا۔ ضلع بھکر کے ایک لاکھ 46ہزار لوگ ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے جو بےنظیر کارڈ ہولڈر ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلیمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا تین سال قبل نواز شریف نے اس پروگرام کا آغاز کیا بھکر میں اس کا افتتاح غریب لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے 3ماہ بعد جنوبی پنجاب میں اس پروگرام کا اجراءکررہے ہیں ضلع بھکر سمیت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جلسہ سے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان ایم این اے نے بھی خطاب کیا ۔بھکرسے نامہ نگار کے مطابق وزیراعظم نے کہا حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے تحرےک عدم اعتماد لاکر اپنا شوق پورا کر لےں۔انتشار پھےلاےا گےا،دھرنے دئےے گئے مگر ہم کام کرنے سے پےچھے نہےںہٹے۔ماضی مےں بھی حکومتےں تھی مگر ترقےاتی کام پہلے کےوں نہےں ہوئے ۔ماضی کی حکومتےں اور آمرےت بھی ےہ منصوبے بنا سکتی تھی۔ہمےشہ کی طرح ناکامی ان کا مقدر ہو گی۔ملکی تعمےروترقی اور عوام کی خوشحالی مسلم لےگ(ن)سے وابستہ ہے۔سےاسی مخالفےن شور مچانے کے علاوہ اور کوئی کام نہےں کر سکتے۔ سی پےک منصوبے کے تحت درےائے سندھ پر پل کا سنگ بنےاد رکھ کر اہلےان علاقہ کا دےرےنہ مطالبہ پورا کر دےا ہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر وزےراعظم کی نون خاندان کے بزرگ ملک احمد شےر نون کی جانب سے رواےتی طرےقے سے دستار بندی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا اسمبلیوں پرلعنت بھیجنے والے میرے خلاف عدم اعتماد لیکر آئیں اپنی صوبائی اسمبلی کو توڑ دیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی آئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں پچھلے ساڑھے چاربرسوں میں تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔ہیلتھ کارڈ کو ملک کے کونے کونے میں پہنچائےں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع بھکر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کا افتتاح بھی کردیا۔تقریب میںاےم اےن اے عبدالمجید خان خنانخیل، وفاقی وزیرصحت سارہ افضل تارڑ ،صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق ،سینیٹر ظفرخان ڈھانڈلہ، ایم ا ین اے ڈاکٹرافضل ڈھانڈلہ،مسلم لےگ ن کلورکوٹ کے صدر رانا محمدارشدخاں،سےاسی وسماجی شخصےت سردار سےف اللہ نون،صدرانجمن تاجران کلورکوٹ رانا لےاقت علی،رئےس آف کلورکوٹ سردار شےر عباس خان نےازی،چیئرمےن ےونےن کونسل ڈگر نون ملک خالد محمود نون،سےاسی و سماجی شخصےت رئےس آف دلے والا ملک احمدخان کھےارہ، بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اپوزیشن پرتنقیدکرتے ہوئے کہا لاہورمیں ہونےوالے احتجاجی جلسہ نے بے نقاب کردیاہے عوام نے ترقی کے مخالفین کی احتجاجی سیاست کومستردکردیاہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے۔مخالفین کوزیادہ جلدی ہے تووہ 2018کے الیکشن کاانتظار کریں انشائاللہ پاکستانی قوم آئندہ الیکشن میں بھی دھرناسیاست کو مسترد کردے گی۔ آئندہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے مختلف سڑکوں کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔ 

وزیراعظم/کلورکوٹ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) نے جتنے ترقیاتی کام کرائے یہ 65سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہیں اور کسی حکومت میں اس کی نظیر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے نئے رن وے اور دیگر بلاکس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر فیصل آباد ایئرپورٹ کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں لیگی ارکان اسمبلی، بلدیاتی سربراہان، سول ایوی ایشن کے افسران و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے ایئرپورٹ کی نئی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔ سول ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر ایوی ایشن حکام کو مبارکباد دی اور مسافروں کی سہولت کے لئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کی نئی بلڈنگ میں امیگریشن، ڈیپارچر، پروسس کا¶نٹر فعال کر دیئے گئے ہیں جہاں دس آفیسرز مسافروں کو ڈیل کریں گے اور امیگریشن کے آرائیول پر آٹھ کا¶نٹرز ہوں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں، بزرگ شہریوں، فیملیز کے لئے بھی الگ کا¶نٹرز ہوں گے۔ وزیراعظم ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم/ فیصل آباد

ای پیپر دی نیشن