نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ وہ سرحد پر گولہ باری بند کرے ورنہ ہماری فوج ایسی جوابی کارروائی کریگی کہ آج نہیں توکل پاکستان خود بخود گولہ باری بند کردیگا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان باربار سیز فائر کی خلاف وزی کرتا رہا ہے اور گزشتہ ماہ میں کئی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے جبکہ محض تین روز کے اندر گولہ باری کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے حق میں ہے تاہم پاکستان باربار بھارت کی کوشش کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کی گولہ باری کی وجہ سے بھارت کے پار سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں اور ایک انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا حالات خواہ کیسے ہی ہوں پاکستان کو گولہ باری کا ایسا کرارا جواب دیا جارہا ہے کہ پاکستان اس پار والے حصے میں بھی کافی جانی نقصان ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کیلئے گھاٹے کا سودا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ