سرکاری ادارے میڈیاکی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں: شاہ سلمان

Jan 21, 2018

ریاض (این این آئی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے ذرائع ابلاغ کی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے حکم دیا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اصولی حقیقی تنقید کا نوٹس لیا جائے۔ اصلاح حال کا ا ہتمام کیا جائے۔ اعتراض برائے اعتراض اور غلط بیانیوں پر مشتمل تنقید نیز دروغ بیانیوں کا معاملہ متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا جائے۔ مغالطہ آمیز رپورٹوں کی بابت چشم کشا حقائق رائے عامہ کے سامنے لائے جائیں۔ باخبر ذرائع کا کہناتھاکہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو مذکورہ ہدایات ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ ذرائع ابلاغ ، سرکاری اداروں اور عوام کیلئے ان کی خدمات کی بابت غفلت ، کوتاہی اور لاپروائی کے الزام لگا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں