لاہور ( سٹاف رپورٹر)لاہور میں ڈاکوئوں ، چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر 2 شہریو ں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔ ڈاکوئو ںنے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں شہری شہزادکو لوٹا،مزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی کیا اورموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈاکوئو ں نے نو لکھا کے علاقہ رام گلی میں جمشید نا می تاجر کی دکان سے گن پو ائنٹ پر 11لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹی فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ لا ر ی اڈ ہ کے علا قہ میںشہبا ز کی فیملی سے2لا کھ 30ہز ار مالیت کی نقدی و زیورات، ٹبی سٹی کے علا قہ میںشکو ر کے گھر سے 2لا کھ 20ہزارکی نقد ی و زیو رات، تھانہ ما ڈل ٹا ئو ن کے علا قہ میں نثا رکے گھر سے2لاکھ 60ہزار مالیت کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ سمن آ با د کے علا قہ میںاظہا ر کے گھر سے 2لا کھ40ہزار روپے مالیت کی نقد ی و زیورا ت لوٹ لئے۔ مسلم ٹا ئون میںبشیر،با ٹا پو رہ میںثا قب کی گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ میںنعیم ،شا لیما ر میںفیر وز،شا د با غ میںبا بر ،ہر بنس پو رہ میںصا دق اورفیکٹر ی ایر یاسے جمیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔