چالان جمع نہ کرانے تفتیشی افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری تنخواہ بند کرنے کا حکم

کراچی (صباح نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیسز میںچالان پیش نہ کرنے پر تمام تفتیشی افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس پی اور دیگر کو 10 فروری تک ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم دیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریر کیسز کی سماعت کی۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیو ایم رہنما ریحان ہاشمی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ریحان ہاشمی کی عدم پیشی پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع سینٹرل کے چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے خلاف قائدآباد تھانے میں درج دو مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کو معلوم ہے؟ پیش ہونے والے تمام افراد مصروف شخصیات ہیں، اس کے باوجود سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس پی اور دیگر کو 10 فروری تک ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم دیا۔عدالت نے حتمی چالان پیش کرنے کیلئے پراسیکیوشن کو آخری مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت10 فروری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...