لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران کھوکھر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ عمران کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم اسلم عرف اچھا اور اسلم کو پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا گیا جو ترکی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا اور پاکستانی فورسز کے حوالے کر دیا۔ ملزموں کی لاہور پولیس کو حوالگی کا عمل جاری ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔