سنجوال کینٹ (نامہ نگار) جامع اشاعت الا سلام کے قریب مین سڑک پر عرصہ دراز سے مٹی کے ڈھیر پڑے ہو ئے تھے جس سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا تھا اس سلسلہ میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) الحاج ممتاز خان بالی نے ایکسین ہائی وے سے ملاقات میں بات کی تو ایکسین ہائی وے نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ روڈ کی صفائی کرا دی جبکہ وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے ٹریکٹر ٹرالی بھیجی اور بلدیہ کے عملہ نے وہا ں سے مٹی اٹھا کر روڈ صاف کر دیا اہل محلہ نے ممتاز خان بالی وائس چیئر مین ملک طاہر اعوان اور سینٹری انسپکٹر عامر نواز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔