شرقپور، پتوکی: اوباشوں نے 7سالہ بچے شادی شدہ خاتون، ملتان: حکیم نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم گرفتار

پتوکی/ ملتان /شرقپور شریف(نمائندہ خصوصی + کرائم رپورٹر+ نامہ نگار)تین مختلف واقعات میں 8سالہ بچی، 7سالہ بچے سمیت خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پتوکی کے محلہ کاشف چوک کی کنیز بی بی گھر میں اکیلی تھی اوباش محمد جاوید گھر میں داخل ہوا اور کنیز بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شور مچانے پر اس کا بیٹا آیا تو ملزم محمد جاوید اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملتان کے تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں حکیم نے8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اﷲ دتہ کی 8 سالہ بیٹی سائرہ حکیم عبدالرحمن کی دکان پر گئی جہاں عبدالرحمن نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے گھر والوں کو بتانے سے منع کیا تاہم بچی نے گھر جا کر والدین کو واقعہ بارے بتایا جس پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دے دی پولیس نے حکیم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ شرقپور شریف میں اوباش نے 7سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔غازی پور کا 7سالہ حارث جاوید دکان پر سودا لینے گیا جہاں نویداحمد اسے ورغلاکر باغ میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...