حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررہ بنکوں کی نامزدشاخیں آج بھی کھلی رہیں گی

Jan 21, 2018

اسلام آباد (آ ئی این پی) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، بنکوں کی نامزد شاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے آج اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارحج درخواستیں وصول ہوچکی ہیں اوربنکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے آج اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کوہوگی۔

مزیدخبریں