2 ارب 10 کروڑ کے نئے ہیلی کاپٹر کی خرابی کا خدشہ، بلوچستان حکومت کا کوئٹہ ائرپورٹ پر ہینگر بنانے کا فیصلہ

Jan 21, 2018

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)حکومت بلوچستان کا کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ہینگر بنانے کا فیصلہ حکومت بلوچستان کے دو ارب دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نئے ہیلی کاپٹر کے خراب ہونے کا خدشہ تھا ۔جسے مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر ہینگر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہینگر بنانے کے کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں جبکہ ہیلی ہینگر بنانے کے لئے کمپنی کا انتخاب پیشکشوں کا جائزہ لینے کے بعد 6جنوری کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں