اسلام آباد(صباح نیوز) مارگلہ ہلز پر ڈیوٹی کرنے والے وائلڈ لائف ملازم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پمز منتقل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف کا 30سالہ ملازم سفیر حسین شاہ ولد سخی محمد شاہ جو میرا بیری کا رہائشی تھا ۔تھانہ مارگلہ کی حدود میں مارگلہ ہلز پر ڈیوٹی کر رہا تھا، دوران ڈیوٹی اچانک فائر آلگا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔