کابل (آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے سردار ولی نے بتایا کہ صوبہ پکتیا کے ضلع گردیز میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
افغانستان: کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ‘ ایک شخص ہلاک
Jan 21, 2018