اسمبلی پر لعنت بھیجنے والے غیرت مند ہیں تو آئندہ اس میں نہ بیٹھیں: کیپٹن (ر) صفدر

Jan 21, 2018

ہری پور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اسمبلی پر لعنت بھیجی ہے‘ غیرت ہے تو آئندہ اسمبلی میں نہ بیٹھیں۔ کل لوگ انہیں ووٹ نہیں دینگے تو لوگوں کو گالیاں دیں گے ‘ (ن) لیگ سینٹ اور عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی‘ لوگ آج بھی مولوی تمیز الدین کو نہیں بھولے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صدر نے کہا کہ اسمبلی پر لعنت بھیجی ہے ‘ غیرت ہے تو آئندہ اسمبلی میں نہ بیٹھیں۔ عمران خان نے اسمبلی کو نہیں ووٹرز کو گالی دی۔ کل لوگ انہیں ووٹ نہیں دینگے تو لوگوں کو گالیاں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب ووٹر آپ کے ملازم نہیں ہیں۔ سینٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ ‘ (ن) لیگ سینٹ اور عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی مولوی تمیز الدین کو نہیں بھولے۔

مزیدخبریں