لکی مروت(صباح نیوز)لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے دیہی علاقے برگئی میں برساتی نالے سے 5سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت روحیل کے نام سے ہوئی۔ ورثاء نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آر درج کرادی۔ پولیس کے مطابق 5سالہ بچے روحیل کے ورثاء نے بتایا کہ وہ 19جنوری کی دوپہر کھیلنے کے لئے گھر سے نکلا، شام تک گھر واپس نہ آنے پر تلاش شروع کردی۔ صبح کسی نے اطلاع دی کہ ایک بچے کی نعش نالے میں پڑی ہے۔ بچے کی گردن پر رسیوں کے نشانات نمایاں تھے جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ بچے کی موت گلے میں رسی ڈالنے سے ہوئی ہے۔ معصوم بچے روحیل کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، تاہم انہوںنے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔