لاہور (لیڈی رپورٹر) بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے خاندان کو اس کی پناہ گاہ بنانے اور نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے ، تمام فحش ویب سائیٹس کو بند کیاجائے، مائیںبھی ذمہ د اریوںکوسمجھیں، تعلیمی نصاب کو اخلاقی حدود کا پابند کیا جائے ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ادارے فلاح خاندان سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ مشاورتی فورم بعنوان "اصلاح معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ سے خطاب میںکیا۔تقریب کی صدارت فلاح خاندان سنٹر کی ڈائریکٹر عافیہ سرور نے کی۔ مقررین میں ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ ، رابعہ رحمان، صبا صادق ،ڈاکٹر ام کلثوم ،نبیر ہ نعیمی، ڈ اکٹرپروین خان ،ڈاکٹر فائزہ اصغراور ام المعطی ودیگرشامل تھیں۔ مقررین نے مزید کہاکہ بچوں کی نفسیات کو سمجھنا ماں باپ کی کی ذمہ داری ہے، تقریب میںرضیہ مدنی، ثمینہ سعید ناظمہ بلوچستان،،ڈاکٹر فائزہ سلطان ،ربیعہ طارق ،گلفرین نواز ، دیگرخواتین اور طالبات نے بھی شرکت کی۔