فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یو سی رانا بھٹی کے چیئرمین ملک نوید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں برادران کی قیادت میں تاریخی اقدامات کر رہی ہیں مسلم لیگ (ن) کا ہر ورکر و کارکن اور عہدیدار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والے اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ قومیں دھرنوں سے نہیں ڈرتی ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی عوام سازش ناکام بنا دینگے۔ چیئرمین ملک نوید احمد چوہان نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے : ملک نوید احمد
Jan 21, 2018