لاہور(خصوصی نامہ نگار) بینظیر بھٹو شہید ہائر سیکنڈری سکول‘ بادامی باغ‘ صدیق پورہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہوراور گورنمنٹ کامرس کالج‘ گوندل چوک‘ ٹائون شپ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون‘ مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شامکی بھٹیاں‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ شامکی بھٹیاں‘ المجاہد ماڈل ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ اسلام پورہ‘شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد556تھی۔