پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر کیٹرنگ کمپنی کو نوٹس

لاہور ( این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر کیٹرنگ کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ۔ ممبر آپریشنز پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد کے مطابق نوٹس ملتان میں 14جنوری کوہونے والی تقریب پردیاگیا جس میں کیٹرنگ کمپنی کوفوری طور پر ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاوید احمد نے کہا کہ اس سے قبل (ن) لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکے بیٹے کی شادی پر بھی نوٹس جاری کیا تھا جس میں 25ہزار سے زائدمہمان شریک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...