عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل رشک ہیں : جہانگیر بھٹی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین محمد جہانگیر بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو نچلی سطح تک ریلیف کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں ماڈل ویلجز کا قیام ، کھیت سے منڈی تک پختہ اور کارپٹ سڑکیں ، دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور صاف دیہات پروگرام دیہی عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات قابل رشک ہیں موجودہ دور میں دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی ، پی سی سی اور سیوریج سسٹم جیسے منصوبہ جات کو بھی اولیت ترجیح دیگر عوام کے پیچیدہ مسائل کے حل کو اولیت دی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سیاست کوعوامی خدمت اور عبادت کا درجہ دینے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری اولین ترجیح ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا اور اپنی یونین کونسل ضلع کی ماڈل اور خوبصورت یونین کونسل بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے

ای پیپر دی نیشن