وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ باب پاکستان ایک عظیم منصوبہ ہو گا جو بہت جلد مکمل ہو گا۔ آج باب پاکستان کی حالت زار پر رونا آتا ہے۔ عمران خان نے مجھ پر بہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا آج تک جواب نہیں آیا۔ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں۔ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے۔ مال روڈ پر ناٹک رچایا گیا۔ ناٹک میں وہ لوگ بھی آئے جنہوں نے دن رات ملک کو لوٹا ۔لاہور میں باب پاکستان کے تعمیرنو منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہمیں حکومت ملی تو ملک کرپشن کا قبرستان بن چکا تھا۔ زرداری کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کر گلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے۔ وہ میرااستعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ میرے نوٹس پر عمران خان ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔ عمران خان نے 10ارب کی رشوت لینے کا الزام لگایا وہ اب میرے نوٹس پر عدالت نہیں آئے۔ خان صاحب بتائیں کہ ایک ارب درخت کہاں لگائے۔ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہ کر سکے کیا انہیں حکمرانی کا حق حاصل ہے۔ خیبر پی کے میں عمران خان نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی۔ عمران خان نے بجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہ کیا۔ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی۔ پشاور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو و ہ پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو ہم احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھجواتے ہیں جب کہ خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں خان صاحب کتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں۔ کراچی میں میٹرو بس کے لئے فنڈز مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیئے، انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے۔ کراچی، پشاور اور بلوچستان کو لاہور جیسا بنانے کے لئے محنت کریں گے۔ پشاور میں میٹرو کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ عمران خان لاہور کی میٹرو پر تنقید کرتے رہے۔ خیبرپی کے حکومت نے ساڑھے چار سال بعد میٹرو منصوبے کےلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیا۔ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے۔ نیازی صاحب دن رات گالیاں دیتے ہیں۔ پنجاب میں فنڈز لگائے قرضے نہیں مانگے سندھ، خیبرپی کے اور بلوچستان میں بھی ایسے ہی کاموں کی نگرانی کروں گا۔ پارٹی نے وزیراعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ مسلم لیگ ن دوبارہ آئی تو سوئس بنکوں سے پیسہ لائیں گے۔ آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بنکوں میں ہیں۔ نیب تو زرداری کے پیسے واپس نہیں لا سکا۔ ہم لائیں گے ہم دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی گئی رقم واپس لائیں گے۔ سندھ اور خیبرپی کے میں ہمیں منتخب کیا تو دونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنائیں گے۔ خان صاحب گالی دینے سے فارع ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ ابھی نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پیر کو بتاﺅں گا۔ اگر موقع ملا تو پشاور میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔ ہم غریبوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ ہمارے دور میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ہم نے تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے۔ مجھ پر دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ سے معافی مانگ کر گھر چلا جاﺅں گا۔ نیب کا اصل چہرہ دکھاﺅں گا۔ پیر کے روز حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا۔ تاریخ میں بجلی کے منصوبے کبھی اتنی شفافیت اور تیزی س مکمل نہیں ہوئے۔ بہتان لگانے والوں کو کیا سزا ملنی چاہئے۔ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ میاں صاحب تو کہتے ہیں میں بھی آپ سے کہتا ہوں ”آئی لو یو“۔
مال روڈ پر سیاسی مسخروں نے ناٹک رچایا، عمران بتائیں ایک ارب درخت کہاں لگائے، میرا استعفیٰ مانگنے والے زرداری کی کرپشن بچہ بچہ جانتا، سوئس بنکوں سے پیسہ واپس لائیں گے: شہبازشریف
Jan 21, 2018 | 18:23