بھارت اور امریکہ کے مسلسل دباؤ کے بعد پاکستان میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئے گی۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی 1267 کی مانیٹرنگ ٹیم برائے حافظ سعید 25 اور 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی’۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ٹیم جماعت الدعوة پر عائد پابندیوں کا جائز لینے آرہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ روز مرہ کے امور پر مشتمل ہے۔پابندی کمیٹی کے دورے کے اعراض ومقاصد تاحال سامنے نہیں آئے تاہم کمیٹی 1267 کے جنرل مینڈیٹ میں شامل ہے کہ وہ مطلوبہ افراد یا اداروں کے منجمد مالی اثاثوں اور پر نظر رکھنے کے علاوہ ان کو دستیاب وسائل کی جانچ پڑتال کرتی ہے۔ٹیم جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ کے ذریعے مختلف امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور اس دوران رکن ریاستوں کو مشورے بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ خطے میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا سکیں۔پاکستانی حکام نے مذکورہ دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ٹیم کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی۔
حافظ سعید پر پابندیوں کا جائزہ لینےاقوام متحدہ کی ٹیم جمعرات کو اسلام آباد آئے گی، وفد کو حکومتی اقدامات پر مکمل بریفنگ دی جائیگی: پاکستانی حکام
Jan 21, 2018 | 18:50