عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہماری سیاست کامنشور ہے،ساجد محمود

دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری ساجد محمود اور صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان و سا بق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے کہاکہ عوام کی حقوق کی جنگ لڑنا ہماری سیاست کامنشور ہے ان شاء اللہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے قوم نے عمران خان کا ساتھ دیکر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے جلد ہی اس کے ثمرات لوگوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔وہ گزشتہ روز سکھو کے نواح موہڑہ چوہدریاں میں حویلی چوہدری لیاقت میں پی ٹی آئی کے سرگرم رکن چوہدری ارسلان ایڈوکیٹ کی طرف سے دئیے گئے ایک استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس میں عامر عباس قمر چوہان ، چوہدری قمر ، جبار علی علائولدین قریشی ، چوہدری لیاقت دوکھوہا ،سید راشد شاہ ، چوہدری حسیب ۔ چوہدری وسیم افضل اور دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...