پشاور، امن کمیٹی کے سربراہ، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں پاکستانیوں کے قتل میں ایک جیسے کارتوس استعمال ہونیکا انکشاف

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم کے قتل اور کچھ عرصہ قبل لاہور میں مبینہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں مارے جانیوالے پاکستانیوں کے قتل میں ایک ہی جیسے کارتوس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ نائن ایم کارتوس کے استعمال پر 1963 میں پابند عائد کی گئی ہے مذکورہ کارتوس کا بارود ڈرون میں بھی استعمال کیاجاتا ہے ،ٹارگٹ کلروں سے برآمد ہونیوالے نائن ایم ایم فی پستول کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے سے ز ائد بتائی جاتی ہے ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سے خول اور ٹارگٹ کلروں سے برآمد ہونے والے کارتوس ایک ہی تھے واضح رہے کہ مذکورہ نوعیت کے کارتوس ریمنڈ ڈیوس نے بھی استعمال کئے تھے ماہرین کے مطابق مذکورہ گولی اگر انسانی جسم میں پیوست ہوجائے تو ان کے بچنے کا امکان کم ہوتا ہے کیونکہ یہ انتہائی زہر آلود ہوتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن