تنہائی کی وجہ سے امریکی معیشت پر سالانہ سات ارب ڈالر کا بوجھ بڑھا: مرتضیٰ مغل

Jan 21, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ دنیا تنہائی کے نئے بحران کی لپیٹ میں آ گئی جس سے عالمی معیشت کو سالانہ کم ازکم تین سو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ اکیلے رہنے، شادی نہ کرنے یا اس میں تاخیر، موبائل فون کے زیادہ استعمال، نقل مکانی اور خاندانی نظام کے مسلسل کمزور ہونے سے تنہائی کا عذاب وبائی صورت اختیار کر گیا ہے جس سے بڑی عمر کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ سماجی رویوں میں تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے سیلاب سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اور دیگر بیماریاں تمباکو نوشی اور موٹاپے سے زیادہ خطرناک قرار دی جا رہی ہیں جن کے علاج پر بھاری اخراجات اٹھ رہے ہیں۔ تنہائی کی وجہ سے امریکی معیشت پر سالانہ سات ارب ڈالر کا بوجھ بڑھا جبکہ برطانیہ میں ہر تنہا شخص پر حکومت کو چھ ہزار پائونڈاضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں