دفائی جائزہ رپورٹ مسترد: امریکہ سرد جنگ کی دہنیت چھوڑ کر عالمی امن کا تحفظ کرے: چین

Jan 21, 2019

بیجنگ(اے پی پی) چین نے امریکا کی جانب سے میزائل دفاع سے متعلق جاری کی گئی حالیہ جائزہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امریکا کی وزارت دفاع نے میزائل دفاع کے حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ پیش کی جس میں چین کی جانب سے خطرات کو بڑھاچڑھاکر پیش کیا گیا ۔انہوں نے کہا امریکا سرد جنگ کی ذہنیت کو چھوڑ کر حقیقی طور پر عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرے۔انہوں نے کہا چین ہمیشہ سے مشترکہ ، جامع ، کوآپریٹو اور پائیدار سیکورٹی کے تصور پر گامزن رہا ہے اور چین کا خیال ہے کہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے میزائل کے پھیلائوکے مسئلے سے نمٹا جانا چاہیے اور دوسروں ممالک کے سیکورٹی مفادات کو نقصان پہنچا کراپنی سیکورٹی کے حصول کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے۔ہوا چھون اینگ نے کہا چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر غیر متزلزل طور پر عملدرآمد کرتا ہے۔ اسٹریٹجک طاقت کی ترقی کے لحاظ سے ہمیشہ سے محتاط رویہ اختیار کرتا ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کے لیے خطرہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

مزیدخبریں