الحاد کے ناسور کا مقابلہ جذبہ عشق رسول سے کر رہے ہیں، عبدالسلام اعوان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)انجمن طلباء اسلام کے 52ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے ٹی آئی صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام ’’فکرامام نورانی وعشق رسول طلباء کنونشنـ پنجابــ‘‘ چوہدری رحمت علی خان کمیونٹی سینٹر G-7/4اسلام آباد میں مرکزی صدراے ٹی آئی پاکستان عبدالسلام اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی کنونشن کے مہمان خصوصی تھے جبکہ جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی پنجاب صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ بہادر ناظم کنونشن تھے ،عبدالسلام اعوان، سردار خادم حسین، مولانا محمد یعقوب داتار نورانی، خالد محمود قادری، عثمان محی الدین نورانی، محمد عدنان رضا، راشد رسول نورانی، شعیب قریشی،محمد اکرام الحق نورانی،صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، محمد ایوب آزاد، صاحبزادہ ابراہیم نورانی، حافظ مستنصر نورانی، انجینئرمحمد طیب میلادی سمیت انجمن کے ذمہ داران ، عہدیداران و سابقین نے خطابات کئے، کنونشن میں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے انجمن کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے قافلوں کی صورت میںجبکہ ملک بھر سے انجمن طلباء اسلام کے صوبائی و ضلعی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ،مرکزی صدر عبدالسلام اعوان ودیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ انجمن طلباء اسلام سوشل میڈیا اور تعلیمی اداروں میں پھیلتے الحاد کے ناسور کا مقابلہ جذبہ عشق رسول سے کر رہی ہے،مغربی تہذیب اپنی چمک دھمک کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو گھیرکر ایمان کی دولت سے محروم کرنا چاہتی ہے، کسی قوم کی نقل کو اپنا تعارف بنا کر ترقی کی منازل کو طے نہیں کیا جاسکتا ،اختتام پر انجمن طلباء اسلام کے 52ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور اظہار یکجہتی کی کڑی بنائی گئی، اس موقع پر پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی، ڈاکٹر عبدالقادر سکندری،رانامحمد آفتاب ، امجد عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف یونیورسٹیز، کالجز، مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن