اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ریجن بھر میں موثر اور تیز کاروائیاں جاری ہیں۔آئیسکو چیف شاہد اقبال نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اوربجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کی نگرانی کی۔ بجلی چوری میں ملوث عناصر کو جرمانے عائد کرنے کے علاوہ تھانوں میں درخواستیں بھی دیں۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق یکم جنوری سے ابتک ایک ہزار پچانوے مشکوک میٹر پکڑے گئے۔ جس میں اسلام آباد سرکل کے 111، راولپنڈی سرکل کے333، اٹک سرکل کے 60، جہلم سرکل کے388 اور چکوال سرکل کے203 میٹرز شامل ہیں ۔899میٹروں کو سلو پایا گیا، 26میٹرزٹیمپرڈ،8 میٹروں میں سوراخ اور162 میٹروں سے کنڈا سسٹم (ڈائریکٹ کنکشن) کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی۔بجلی چوری میں شامل افراد کو19لاکھ 16ہزار سے زائد یونٹ چارج کرنے کے علاوہ 3کروڈ 8لاکھ 90ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔193 بجلی چوروں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں دے دی گئیں ہیں ۔جبکہ97افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوا اور 7بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔
یکم جنوری سے ابتک ایک ہزار پچانوے مشکوک بجلی میٹر پکڑے گئے
Jan 21, 2019