اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران کی نااہلی اور نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت (آج) پیر کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی تھی اور سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی ۔ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کےلئے دائردرخواست پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔ نیشن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی 2درخواستوں کی سماعت ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈبل بنچ نواز شریف کی دو درخواستوں کی سماعت کرے گا جس میں سزا کی معطلی اور درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے تک ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران نااہلی کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...