مولانا جعفر حسین نقوی شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سید ساجد حسین نقوی سینیر نائب صدر نامزد

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مولانا جعفر حسین نقوی کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور سید ساجد حسین نقوی کو سینیر نائب صدر نامزد کردیا ہے میڈیا سیل کے مطابق علامہ ابرار حسین نقوی، سید اعجاز حسین بخاری اور شبیر حسین نقوی صوبائی نائب صدور ، سید صفی الحسنین شیرازی صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سید خطیب الحسنین مسئول جعفریہ یوتھ اور حسین عباس جعفری لاہور کے ڈویژنل صدر ہوں گے مولانا جعفرنقوی کا تعلق ٹیکسلا ہے ، جو سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے حیثیت سے کام کرتے رہے ہیںسیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری مالیات پر تعیناتیوں کیلئے مشاورت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن