راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ددھوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیش کئے گئے شیڈ ول پر پابندی کو یقینی بنائے تاکہ راولپنڈی و اسلام آباد کے ار د گردد مضافاتی آ بادیوں میں عوام الناس کو پینے اور دوسری ضروریات کے لیے پانی کے حصول میں مشکلات و دشواریوں کم ہو سکیں- - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں نثار چوہدرے ئی ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںلینڈ مافیا کے زیر اثر مدکورہ ڈیم کی مجوزہ جگہ کو دوسرے مقام پر جو مذکورہ ڈیم کے لیے غیر موزوں تھا اور محکمہ کی تجویزکے برعکس تھا تبدیل کر دیا گیا تھا جس کے سبب منصوبہ عرصے سے زیر التوا تھا -انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈیم کے زیر اثرآنے والے بیشتر آبادیوں میں پانی کی زیر زمین سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے اور اگر اس پر وقت مقررہ کے مطابق عمل نہ ہوا دیہی آبادی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا کہ وہ شہری علاقوں کو منتقل ہو جائیںاور اس طرح کھیت و کھلیان ویر ان نیز درخت خشک اور چرند و پرند ناپیدہو جائیں گے-