ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایک ماہ کے اندر تھل ایکسپریس چلانے جا رہے ہیں۔ ملتان فیصل آباد کے لئے بحال کی گئی ٹرین میں جمعہ ہفتہ اتوار 3دن تک 140فی صد تک ریزرویشن جبکہ باقی دنوں میں 100فیصد ہوتی ہے۔ ابھی تک بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جرمانہ کی حد تک کارروائی کر رہے ہیں اس کے بعد ان کے حلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ خود ہیلی کاپٹر کے ذریعے بغیر ٹکٹ مسافروں کی سرکوبی کروں گا۔ وہ گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں جھاڑو پھیرنے جارہا ہے کوئی چور ڈٍکیٹ جھاڑو والا'فالودے والا دہی بھلے والا نہیں بچے گاکچے پھاٹکوں اور اوپن لائن پر ہونے والے حادثات بارے ان کا کہنا تھا کہ مین لائن 1ایک انقلاب ہوگا۔عمران خان کی مشاورت جاری ہے کہ اس پر کس طرح کام کیا جائے 70سال بعدریلوے سسٹم کواپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔7ہزار ریلوے پولیس ملازم ہیں ان کے ہوتے ویجی لینس سیل کی ضروت نہیں پہلے بھی میں نے ویجی لینس سیل کو ختم کیا تھااوراب بھی میں نے ختم کیا ہے اس کے افسر اور سٹاف گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے۔ملک بھر میں ریزرویشن 24گھنٹے کےلئے کھول دیئے ہیں۔ 230کوچیز کےخلاف میرٹ ٹینڈر سنگل بڈتھے اس لئے انہیں منسوخ کر دیا ہے۔اب 230 کوچز کے ٹینڈر کرنے جارہے ہیں جس میں دنیا بھر سے کمپنیاں حصہ لیں گی۔ملتان ڈویثزن کے مسافروں کی تعدادمیں 40فیصداضافہ ہواہے۔ دریں اثناءخواجہ جلال الدین رومی کے مطالبہ پر وزیر ریلوے نے ملتان انتظامیہ کو ہدف دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ملتان سے ایک فریٹ ٹرین کا اجراکریں۔چند ہزار کی خالی آسامیوں پرملک بھر میں 10لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔مڈل فیل گینگ مین کے لئے بی اے پاس امیدوار وں نے درخواستیں دی ہیں۔ ملتان میں نیا ویٹنگ ہال اور فارمیسی بنا رہے ہیں.ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس پر میری نظر ہے۔مسافر ریل کے پاس زیادہ ہیں اس کا فائدہ ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے اٹھارہے ہیں۔اسلام آباد میں شکایات سیل بنا رہے ہیں جہاں آنے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ عمران خان امریکہ نہیں جا ئے گا۔ساری دنیا عمران خان پراعتماد کرتی ہے امریکہ پاکستان آے گا۔تمام افراد کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے گا مردوں کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپ نکل رہے ہیں۔ میاں شہبازشریف پی ایس سی کا چیئرمین بن کر دوسروں کا احتساب کر رہا ہے میں ممبر بن کر اس کا احتساب کروں گا۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسے صوبہ بننا چاہیے میں پہلے دن سے اس کا حامی ہوں۔مہمند ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ٹینڈر کاتاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو ا۔ ق لیگ کیساتھ حکومت کا اتحاد ہے، سانحہ ساہیوال کی جتنی مذمت کی جائے کم۔عمران ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دینگے۔ ریل غریب کی سواری ہے، اس کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے تو یہ چلتا رہے گا اور ریل کو منافع بخش بنانے کے لئے تاجروں کو اپنا فریٹ ریل پر منتقل کرنا ہوگا، آٹھ ٹاپ ایکسپریس ٹرینوں میں سے ایک اور ٹرین کابھی عنقریب ملتان میں سٹاپ مقرر کر رہے ہیں۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 فروری تک مظفر گڑھ ، لیہ ، بھکر اور کندیاں کے راستے اسلام آباد جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس بھی دوبارہ چلادی جائے گی، اس سال 20 فریٹ ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ مقررکیا ہے۔ یکم فروری سے بغیرٹکٹ والوں کو گرفتار بھی کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا مارچ تک ............ پھرجائیگا۔
شیخ رشید