کنٹرول لائن : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 15 سالہ لڑکی زخمی‘ بس کو بھی نشانہ بنایا‘ مسافر محفوظ رہے

Jan 21, 2019

سما ہنی (آئی اےن پی) سما ہنی سےکٹر کے سرحدی علاقوں نہالہ چاہی اور بنڈالہ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پندرہ سالہ بچی مصباح زخمی ہو گئی۔ بنڈالہ مےں فائرنگ سے گھا س کے ذخائر کو آگ لگ گئی، بھمبر سے نالی پتنی جانے والی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے مسافر محفوظ رہے۔ تفصےلات کے مطابق سما ہنی کے سرحدی علاقوں نہالہ چاہی اور بنڈالہ کو بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بناےا جس سے رتی ڈھےری کے مقام پر بھارتی فوج کی طرف سے داغی گئی گولی جس سے مصباح کنول دختر حبےب الرحمن بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی مےں فوری طبی امداد دی گئی۔ دوسری طرف بنڈالہ مےں بھارتی فائرنگ سے مظہر نامی شخص کاگھاس کا ذخےرہ(گاڑا) جل کر خاکسترہو گےا۔ بھارتی فائرنگ کے دوران لوگ گھروں مےں محصور ہو کر رہ گئے۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے بھارتی گنےں خاموش کرا دےں۔ ادھر بھمبر سے نالی پتنی جانے والی بس کو بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بناےا لےکن معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے۔ بھارتی فوج نے عےن کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کا جےنا محال کےا ہوا ہے اور لوگ آزادانہ طور پر اپنے گھروں مےں کام نہےں کر سکتے۔
بھارتی فائرنگ

مزیدخبریں