پریمئر سپر لیگ: ڈیسکون، آئی پی سی ہنڈا اور تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور( سپورٹس رپورٹر )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ میں ڈیسکون، آئی پی سی ،ہنڈا اور تھری ڈی موڈلنگ نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی، پلے آف مقابلے اگلے ہفتے منعقد ہوں گے۔پہلے میچ میں آئی پی سی نے جاز کو 3رنز سے شکست دیدی۔آئی پی سی نے چھ وکٹوں پر 112رنز بنائے۔محمد نادر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جاز کی ٹیم مقررہ اورز میں 109رنز بناسکی۔اسامہ فاروق اور عمر فاروق نے دو ،دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسرے میچ میں ہنڈا نے ڈیسکون کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔ڈیسکون کی ٹیم 125رنز بنائے ۔ہنڈا کے عاصم سلیم نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ہنڈا کی ٹیم نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ تیسرے میچ میں ایگزونوبل نے آئی سی آئی کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔آئی سی آئی کی ٹیم 76رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زاہد اقبال اور عمران بخاری نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایگزونوبل نے ہدف نو وکٹوں پر پورا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...