لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 28کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا۔کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں ابرار شاہ اور مسعود جان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے ملک بھر سے باصلاحیت 28 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کی فہرست پی بی سی سی کو پیش کی ہے۔