شام، بس میں بم دھما کہ، تین شہری ہلاک

Jan 21, 2019

بیروت (آن لائن) شمالی شام کے شہر عفرین میں کردش اکثریتی خطے پر ترک حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اتوار کو ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین شہری ہلاک ہوگئے ہیں ،یہ بات ایک جنگی مبصر گروپ نے کہی ہے ۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق بارے شامی مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ تین جنگجوئوں سمیت 9دیگر افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں ۔ ترک فوجیوں اور اتحادی باغی گروپوں نے گزشتہ سال مارچ میں دوماہ کی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے بعد کردش فورسز سے خطے کا قبضہ حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں