ریاض(آن لائن)حکومت کی طرف سے یمن میں نبردآزما سعودی قیادت کے اتحاد نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے صنعاء میں باغیوں کے ٹھکانوں بشمول ڈرون تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساںادارے کی جانب سے لئے گئے فوٹیج میں یمنی دارالحکومت میں مسلسل دھماکوں کو دکھایا گیا ہے،جو 2014ء کے بعد سے اس کے باغیوں کے کنٹرول میںہے۔ یہ واقعہ دس دن بعد آیا ہے،جب اس سے قبل ایران کے حامی حوثیوں نے ایک سرکاری کنٹرول کے صوبے لہیج میں یمن کی سب سے بڑی ائیربیس پر ڈرون حملے میں سات باغیوں کو ہلاک کردیا تھا۔