قطر میں ترک فوجیوں اور انکے اہل خانہ کو ویزے سے استثنٰی حاصل

Jan 21, 2019

دوحہ (اے پی پی)قطر آنے والے ترک فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ویزے سے استثنیٰ حاصل ہے۔ کسی بھی ترک فوجی اور اس کے گھر والوں کو قطر کا ویزہ نہیں لینا پڑتا۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے ذریعے ترک فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو قطری شہریوں جیسی مراعات دے دی گئی ہیں۔ العربیہ نیٹ نے اسکی بتایا کہ معاہدے کی دفعہ 12کے تحت ترک فوجیوں کو مذکورہ استثنیٰ حاصل ہے۔ انہیں قطر آتے جاتے وقت اقامہ کارڈ دکھانا کافی ہوتا ہے۔

مزیدخبریں