لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کا لاہور سے شروع ہونے والا آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچنے پر پرتبا ک استقبال کیا گیا ، مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین فہیم الدین شیخ ، محمد آصف رضا، سندھ کے صدر نور احمد قاسمی و دیگر نے شرکاء ٹرین مارچ کا استقبال کیا،شرکاء کے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کئے ، سنی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق کراچی کینٹ سٹیشن پرمیڈیا کے نمائندوں اور شرکاء ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کشمیر کی آزادی میں ہے، کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرئے، کشمیر کمیٹی کو روائتی انداز میں چلانے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا،حکومت پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے دنیا کے سامنے اسے آخری کوشش کے طور پر پیش کرے تاکہ دنیا کشمیر کی طرف متوجہ ہو،شہداء کشمیر کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت سے کشمیریوں کے خون کا حساب لیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ حکومت پاکستان سابقہ حکومتوں کی طرح روایتی بیانات کی بجائے کشمیر کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرئے ۔ تبدیلی سرکار عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو کم از کم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے اندر کوئی تبدیلی لے کر آئے ۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کشمیری عوام کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا ہے ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر کے لیے قائد اعظم کے فرامین کو بھول چکی ہیں ۔ پاکستان سنی تحریک واحد جماعت ہے جو پورا سال کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی آوازبلند کرتی رہتی ہے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کر کے ہی ہم کشمیری عوام سے اپنے تعلق کا حق ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی پاکستان کی بقاء چھپی ہوئی ہے پاکستان میں پانی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے کشمیر ی مسلمانوں پر 70 سال سے ظلم و ستم کے پہاڑ دھائے جارہے ہیں ہم کشمیری شداء اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان تمام مظالم کے باوجود پاکستان کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر او آئی سی، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکید اروں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کی تذلیل ہے عالمی رہنما نیلسن منڈیلانے کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز جھوٹ اور ظلم ہے کشمیر کی آزادی تک دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
کشمیر کمیٹی کومسئلہ کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے:شادا ب رضا
Jan 21, 2019