کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان کی جوہری طبیعات کے ماہر ڈاکٹر پرویز ہود بائی کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے بچوں کو نصاب سمجھانے کے بجائے رٹا لگواتے ہیں ملک میں اچھے ماہر ریاضیات پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ریاضی کا مضمون سمجھ کر پڑھیں ، غیر ملکی جامعات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والیریاضی کے ٹیچر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ‘‘ریاضی کے نیچرل سائینس پرغیر معمولی اثرات ‘‘کے نام سیمنعقدہ سیمینارمیں کیا۔ سیمنارمیں طلبہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاضی کا ہماری زندگیوں میں اہم کردار ہے ہرچیزریاضی سے ہی نکلتی ہے پاکستان میں اچھے میتھ میٹیشنز کی شدت سے کمی ہے یہاں تواچھے ریاضی کے استاد بھی نہیں ملتے، رٹے کا نظام ہمارے ملک کے تعلیمی نظام کی بربادی کی اہم وجہ ہے۔ ملک میں ماہرریاضیات کی قلت کو ختم کرنے کے لئے سوالات کو سمجھ کے حل کرنا ہو گا۔ پاکستان میں ہرمکتب فکر پرکام ہو رہا ہے لیکن ریاضیات میں ہم بہت پیچھے ہیں۔