کراچی(سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی نمائندہ تنظیم محب قومی سماجی کونسل( ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا ظفر علی خانؒ تحریک آزادی کے متحرک کارکن تھے ان کا تحریک پاکستان میں برطانوی راج کے خلاف اہم کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں محمد حسین کی رہائشگاہ پر مولانا ظفر علی خانؒ کے 127ویں یوم ولادت کی مناسبت سے ایم کیو ایس سی کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریحان احمد خان ،نوید ستار، محمد زبیر، عبدالحسیب، محمد بلال و دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء اسلم خان فاروقی نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی مفادات کی سیاست نے بانیان پاکستان کی اولاد محب(مہاجر) قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے جس کی وجہ سے محب(مہاجر) قوم کی آئندہ نسلوں کی بقا خطرے میں پڑھ گئی ہے۔