غیر سودی نظام کا بل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بھجوانے کی تحریک منظور

دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو ایوان بالا کا اجلاس منعقد ہوا تو ایوان میں’’ آٹے کا بحران ‘‘ چھایا رہا ،ایوان بالا نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا سودی کاروبار کی روک تھام کا بل قومی اسمبلی سے منظور نہ ہونے پرپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن تقسیم ہو گئی، سراج الحق کی ٹول ٹیکس فیس میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود مسترد کر دی گئے ۔قرار داد پر رائے شماری میں قرار داد کے حق میں12جبکہ مخالفت میں15ووٹ پڑے۔اپوزیشن نے آ ٹا کے بحران پر شدید احتجاج کیا اورحکومت کے غیرسنجیدہ رویہ کے خلاف ایوان سے واک آئو ٹ کیا۔ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، جاوید عباسی ، سراج الحق، مشتاق احمد ودیگر سینیٹرز نے ’’آٹا کے بحران‘‘ کا معاملہ اٹھایا اپوزیشن کا جارحانہ رویہ تھا حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آٹا کے بحران کا معاملہ متعلقہ مجلس قائمہ کو بھجوا دیا اور روزانہ کی بنیاد پر ایوان میں رپورٹ طلب کر لی۔چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ وزیر سے بھی کہا ہے کہ وہ آج (منگل ) ایوان میں ’’آٹا کے بحران ‘‘پر تفصیلی بیان دیں،انہوںنے چا روں چیف سیکرٹریز سے بھی رپورٹ طلب کر کے ایوان کو آ گاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اپوزیشن سینیٹرزنے آٹا کے بحران کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ گندم کی ایکسپورٹ کرکے آٹا بحران پید اکرنے والے زمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اسی طح یہ بھی کہا گیا کہ بحران میں اربوں روپے کمانے والوں کے نام ایوان میں پیش کئے جائیں، گندم بیرون ملک29روپے کلو کے حساب سے ایکسپورٹ کی گئی جبکہ پاکستان میں عوام کو70روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، آٹا کے بحران نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا عوام کو کوفہ کے میدان تک پہنچا دیا گیا ہے ، ایک وزیر نے وزارت کا سہارا لے کر لوگوں کی غربت کا مذاق اڑایا اب تو حکمران قبر میں سکون ملنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس300 بھی سے بڑھا کر ساڑھے تیرہ سو کردی گئی ایوان بالا میں کھانا لنگر خانہ، رہائش پناہ گاہوں اور سکون قبر میں ملنے کی باتوں پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آٹا کے بحران نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، ایک شخص کو گندم کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور پھر بحران پیداہونے کے بعد گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی، یہ ایک سکینڈل ہے سراج الحق نے کہا کہ دیر میں ایک بوڑھا شخص آٹا کی قطار میں کھڑا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہو گیا، ایک وزیر نے بیان دیا کہ نومبر اور دسمبر میں روٹیاں زیادہ کھاتے ہیں اس لئے بحران آیا ہے انہوں نے کہا کہ ؎ اک وزیر نے وزارت کا سہارا لے کر عوام کی غربت کا اڑایا ہے مذاق ۔ ایوان بالا میں صدر مملکت سے سزائوں کی معافی کا اختیار واپس لینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 45میں ترمیم کا بل، آئین (ترمیمی) بل 2019 اور الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری اور تکمیل کے لئے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے آ ئین کے آرٹیکل 45میں ترمیم کا بل آئین میں ترمیم بل 2019ایوان میں پیش کر دئیے گئے، بل میں تجویز دی گئی ہے اگر الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کا الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری پر اتفاق نہیں ہوتا توحکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیٹی کوارسال کی جائے جو کم سے کم وقت میں فیصلہ دے ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...